جدہ میں ایک گرلز ہاسٹل پر مسلح افراد کا حملہ

پولیس کی فوری کارروائی سے مسلح افراد فرار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ کے شمال میں الفارابی گرلز کالج کے ایک ہاسٹل پر چار نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا، تاہم پولیس کی فوری مداخلت کے باعث کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کو اپنے ذرائع سے اطلاع ملی ہے کہ مسلح چھاپہ مار پولیس کی آمد سے قبل ہی فرار ہو گئے تھے۔ فرار ہوتے ہوئے وہ ایک مشکوک گاڑی وہیں چھوڑ گئے۔

بعد ازاں پولیس نے اسے قبضے میں لے کرمزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق قبضےمیں لی گئی گاڑی چوری کی بتائی جا رہی ہے۔ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے تھے، جن تلاش کے لیے ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں، تاہم آخری اطلاعات موصول ہونے تک کسی شخص کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں