.

امریکا میں تین سال تک خراب نہ ہونے والا پیزا تیار

پیزا امریکی فوجیوں ضروریات کو مد نظر رکھ کر بنایا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی فوج کے لئے خاص طور پر ایک ایسا پیزا تیار کر لیا گیا ہے کہ جو تین برس تک خراب نہیں ہو گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ پیزا منجمد حالت میں نہیں بلکہ عام پیزا کی طرح ہی ہے لیکن اس کے خراب ہونے کی مدت تین سال تک ہے۔ یہ پیزا فوجیوں کی ضرورتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے کیوں کہ اکثر اوقات فوجی ایسی جگہوں پر موجود ہوتے ہیں جہاں کھانا تیار کرنا یا بنے ہوئے کھانے کو ذخیرہ کرنا ممکن نہیں ہوتا۔

ایسی صورتحال میں بنے بنائے کھانے کیلئے تیار یہ پیزا بہت حد تک مفید ثابت ہو سکتے ہیں۔