.

افغانستان:طالبان کے حملے میں 20 فوجی ہلاک،7 یرغمال

افغان فورسز کی صوبہ کنڑ میں یرغمال فوجیوں کی بازیابی کے لیے کارروائی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

افغانستان کے مشرقی صوبہ کنڑ میں طالبان جنگجوؤں نے اتوار کی صبح ایک چوکی پر حملہ کرکے بیس فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔

پاکستان کی سرحد کے ساتھ واقع اس صوبے کے گورنر شجاع الملک جلالہ نے بتایا ہے کہ طالبان جنگجوؤں نے دوردراز ضلع غازی آباد میں حملہ کیا ہے اور وہ سات فوجیوں کو اغوا کرکے ساتھ لے گئے ہیں۔

صوبائی گورنر کے ترجمان عبدالغنی مصمم نے بتایا ہے کہ افغان فورسز نے یرغمال فوجیوں کی بازیابی کے لیے کارروائی شروع کردی ہے۔کابل میں وزارت دفاع نے ایک بیان میں طالبان کی فوجی چیک پوائنٹس پر حملے کی تصدیق کی ہے لیکن ہلاکتوں کے بارے میں کچھ کہنے سے گریز کیا ہے۔طالبان مزاحمت کاروں نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں فوجیوں پر حملے کی ذمے داری قبول کر لی ہے۔