.

ادویہ کی اسمگلنگ کے الزام میں تین سعودی ،ایک شامی گرفتار

جدہ سے اسمگل کرکے لائی گئی قریباً پانچ کروڑ ریال مالیت کی گولیاں برآمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے تحت جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول (جی ڈی این سی) نے تین سعودی شہریوں اور ایک شامی کو قریباً پانچ کروڑ ریال مالیت کی ادویہ اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ساحلی شہر جدہ میں چاروں اسمگلروں کے قبضے سے ممنوعہ دوا ایمفٹامین کی دس لاکھ اٹھاون ہزار ایک سو اٹھاون گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔انھوں نے یہ گولیوں پلاسٹک کی میزوں میں چھپا رکھی تھیں اور مارکیٹ میں ان کی قیمت چار کروڑ ستانوے لاکھ ریال بنتی ہے۔

بیان کے مطابق ایک سکیورٹی یونٹ نے اسمگلروں کا پیچھا کیا تھا اور ان کے قبضے اسمگل شدہ گولیوں کی بھاری مقدار برآمد کر لی ہیں۔یہ گولیاں ڈیپریشن کے علاج کے لیے استعمال ہوتی ہے۔