.

وکی لیکس کے بانی کی وکیل کی کلونے سے قربت کہانی

دونوں کو ایک جوڑے کی صورت سکاچ بار میں بھی دیکھا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

آسکر ایواڈ جیتنے والے ہالی ووڈ کے دلکش اداکار جارج کلونے ہو سکتا ہے کہ یہ کہہ دیں کہ لبنانی نژاد برطانوی بیرسٹر امل عالم الدین سے ان کا تعلق محض دوستی تک ہے لیکن حال ہی میں جو مناظر دیکھے گئے ہیں ان سے دونوں کی قربت کے حوالے سے گھنٹیاں بجنا فطری ہے۔

اخباری رپورٹ کے مطابق کلونے پچھلے ہفتے اس وکیل سے ملنے واشنگٹن گئے تاکہ اپنی تازہ فلم کی سکریننگ پر بات کر سکیں۔ اس موقع پر سامنے آنے والی تصاویر نے امریکا میں ایک بحث چھیڑ دی ہے۔ اگرچہ یہ ابھی واضح ہونا باقی ہے کیا امل اوباما سے بات کر رہی تھی اور کلونے محض قریب کھڑا تھا۔

تو پھر آج سے نو دن پہلے وائٹ ہاوس میں ملنے کے فوری بعد یہ ''جوڑا'' راونڈ روبن اور ولیرڈ ہوٹل کی سکاچ بار میں کیوں نظر آیا۔ اخبار مرر کے مطابق دونوں ایک دوسرے کے کچھ زیادہ ہی قریب نظر آئے۔ اس حوالے سے اخبار کے ایک ذریعے کا کہنا ہے جارج کلونے امل کیلیے مائل بہ محبت تھے اور دونوں کی اکٹھے موجودگی کی وجہ سے ایک جوڑے کا گمان ہوتا تھا۔

وائٹ ہاوس میں مرر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسانج کی وکیل کا وائٹ ہاوس آنا ایک اضطراب کا ذریعہ بنے گا۔ کہ اسانج نے امریکا کو ناراض کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی۔

واضح رہے پچھلے سال ماہ اکتوبر میں کلونے کی طرف سے امل کے ساتھ کسی ممکنہ محبت کی طرف مائل ہونے کی تردید کے بعد اب دونوں کا ایک دوسرے کے اس حد تک قریب دیکھا گیا ہے کہ جس کے سبب گھنٹیاں بجنے لگی ہیں۔

اگرچہ اداکار کا کہنا ہے کہ تین ہفتوں میں تین کہانیاں آگئی ہیں، لیکن مجھے ایک پہلوان کی طرح رہنا ہے۔ اس پر یقینا نہیں ہے کیونکہ یہ ساری کہانیاں بنائی گئی ہیں۔''