.

امریکی فضائیہ کا لڑاکا جہاز گر کر تباہ

حادثہ امریکی ریاست نویڈا میں پیش آیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی بحریہ کے زیر استعمال ایک لڑاکا جیٹ مغربی ریاست نویڈا میں ہفتے کے روز گر کر تباہ ہو گیا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' نے امریکی بحریہ کے ایک بیان کے حوالے سے بتایا کہ F/A-18C طرز کا ہارنٹ لڑاکا جہاز حادثے کے وقت تربیتی پرواز پر تھا۔ حادثے کا شکار ہونے والے جہاز کے ہوا باز کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا۔

حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ مغربی نویڈا کے فالن نیول سٹرائیک اور ایئر وارفیئر سینٹر کے پول پر تھا، لڑاکا جہاز فالن میں قائم نیول ایئر اسٹیشن کے مشرق میں ایک تربیتی پرواز کے دوران گرا۔
امریکی بحریہ نے جہاز کے عملے اور ہواباز کے بارے میں باقاعدہ طور پر کسی قسم کی تصدیق جاری نہیں کی۔ جہاز، حادثے سے پہلے ایک تربیتی مشن پر تھا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سیفٹی انوسٹیگیشن کے ذریعے حادثے کا سبب جاننے کی کوشش کی جائے گی۔ طیارہ ساز کمپنی بوئینگ کے تیارکردہ ہارنٹ طرز کے جہاز فضائی حملوں کے لئے استعمال کئے جاتے ہیں اور یہ سنہ 1980 سے زیر استعمال رہے ہیں۔