.

روسی وزیر خارجہ بان کی مون سے آج ملاقات کریں گے

اہم ترین ایشو شام میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہوں گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون سے آج ملاقات کریں گے۔ انسانی حقوق کے حوالے ہونے والے سیشن کے موقع پر ہونے والی اس ملاقات میں شام کیلیے اقوام متحدہ کے نمائندے الاخضر براہیمی بھی موجود ہوں گے۔

یہ بات روسی خبر رساں اداروں نے بتائی ہے۔ تاہم ابھی اس بارے میں مزید کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی ہے۔ توقع ظاہر کی گئی ہے روسی وزیر خارجہ اور بان کی مون کے درمیان شام میں جاری تصادم اور انسانی حقوق کی صورت حال پر تبادالہ خیال کریں گے۔

الاخضر براہیمی اس سے پہلے بھی شام کے بارے میں ہونے والے امن مذاکرات جنیوا ٹو میں اہم ترین رابطہ کار رہے ہیں۔ تاہم جنیوا ٹو کے دوسرے دور کے بعد بھی کوئی پیش رفت نہ ہو سکی تھی۔