.

بل گیٹس کے سر پر امارت کا تاج برقرار

سعودی شہزادے کی امارت میں کمی، فوربز رپورٹ چیلنج

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

دنیا میں امیر ترین شخص ہونے کی شہرت کے حامل بل گیٹس امارت کا تاج دوبارہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں جبکہ سعودی شہزادہ الولید بن طلال کا نام بھی فوربز میگزین نے ارب پتیوں کی فہرست میں پہلے سے ملی اپنی پوزیشن سے نیچے آ گئے ہیں۔ شہزادہ الولید بن طلال نے فوربز کی رپورٹ کو چیلنج کر رکھا ہے۔

فوربز کی شائع کردہ فہرست میں بل گیٹس میں 76 ارب ڈالر کی دولت کا حامل بتایا گیا ہے۔ فہرست میں دوسرے نمبر پر میکسیکو کی ٹیلی کام انڈسٹریز کے کارلوس سالم ہیلو کو72 ارب ڈالر کا مالک ظاہر کیا گیا ہے۔

میگزین میں سعودی شہزادے الولید بن طلال نے پچھلے سال بھی فوربز رپورٹ میں امراء اور دولت مندوں کی فہرست شامل ہوئے تھے لیکن تازہ رپورٹ میں وہ پہلے والی پوزیشن سے چار درجے نیچے آ گئے ہیں۔ ان کا نام دنیا کی امیر ترین شخصیات میں 30 ویں نمبر پر ہیں اور ان کے پاس بیس اعشاریہ چار ارب ڈالر کی دولت بتائی جاتی ہے۔

اس سے قبل 2013 میں وہ دنیا کے امیر ترین افراد میں 26 ویں نمبر پر تھے۔ شہزادہ الولید بن طلال نے فوبز میں شائع ہونے والی رپورٹ کو اپنی شہرت کو نقصان پہنچانے والی اور غلط اندازے پر مبنی قرار دیا ہے۔ شہزادہ الولید کا کہنا ہے کہ وہ 29 اعشاریہ 6 ارب ڈالر کے مالک ہیں۔

شہزادہ الولید بن طلال کے حوالے سے بلوم برگ انڈیکس میں شہزادہ کو تیس اعشاریہ پانچ ارب ڈالر کا ملاک ڈکلئیر کیا گیا۔ بلوم برگ کا یہ تخمینہ شہزادہ الولید کے اپنے بیان کے قریب تر ہے۔