دہشت گرد تنظیموں نے فتنہ وفساد کی آگ بھڑکا رکھی ہے: آل الشیخ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی مذہبی پولیس امربالمعروف ونہی عن المنکر کے سربراہ ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے کہا ہے کہ اسلام اور مسلمانوں کے خلاف سرگرم دہشت گرد تنظیموں نے ملک میں فتنہ وفساد کی آگ بھڑکا رکھی ہے۔

"العربیہ" نیوز چینل سے ٹیلیفون پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سلفی مسلک کے جید علمائے کرام بالخصوص مفتی اعظم علامہ صالح الفوزان جیسی سرکردہ شخصیات نے اسلام دشمن فرقوں کے خطرات کو بے نقاب کرنے میں مدد فراہم کی ہے۔

سعودی مذہبی پولیس کے سربراہ نے گذشتہ روز حکومت کی طرف سے اخوان المسلمون سمیت لبنان، شام اور یمن میں سرگرم متعدد تنظیموں کو دہشت گرد گروپ قرار دینے سے متعلق بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ بہت پہلے صادر ہو جانا چاہیے تھا۔

ڈاکٹر عبداللطیف کے بہ قول جن گروپوں پر پابندی عائد کی گئی ہے وہ اعتدال پسند مسلمان امت سے جنگ لڑتے اور مغرب کے سامنے اسلام کی غلط تصویر پیش کر رہے ہیں۔ ایسے گروپ سعودی عرب کے لیے خاص طور پر بدنامی کا موجب ہیں اور مملکت عرب کے اعتدال پسند روشن چہرے کو داغدار کر رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں