.

قذافی کی فراہم کردہ رقم سے سارکوزی کی جاسوسی کی گئی

جاسوسی 2007ء کی انتخابی مہم کے دوران ہوئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

فرانسیسی اخبار لی مونڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ گذشتہ برس فرانسیسی عدالت نے سابق صدر نیکولا سارکوزی کی 2007ء کی انتخابی مہم کے دوران لیبی لیڈر کرنل قذافی سے فنڈز وصول کرنے کے الزامات پر مبنی مقدمہ کی سماعت کے دوران کی جاسوسی کی تھی۔

اخبار لکھتا ہے کہ پیرس کی ایک عدالت نے ایک مضبوط اور رازدارانہ فیصلہ کیا اور سابق صدر سارکوزی اور ان کے دو وزراء کلوڈ گیان اور پریس اورٹوو کی جاسوسی کی جاتی رہی ہے۔

خیال رہے کہ فرانس کے سابق صدر نیکولا سارکوزی اور لیبیا کے مقتول لیڈر کرنل معمر قذافی کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات رہے ہیں۔ سابق صدر سارکوزی سنہ2007ء کے صدارتی انتخابات میں کرنل قذافی سے رقم وصول کرکے اپنی انتخابی مہم پر صرف کرنے کے الزامات کا سامنہ کرتے رہے ہیں۔