اوباما سے ملاقات سے پہلے محمود عباس سے جان کیری کی ملاقات

امن مذاکرات کی کامیابی کیلیے اختلاف کی خلیج کم کی جائے، امریکی وزیر خارجہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس سے امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے زور دے کر کہا ہے کہ '' اختلافات کی خلیج کو کم کیا جائے تا کہ امن مذاکرات آگے بڑھ سکیں، کیونکہ امن مذاکرات کیلیے یہ وقت انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔'' امریکی وزارت خارجہ کے سینئیر ذمہ دار کے مطابق آج پیر کے روز محمود عباس کی صدر اوباما سے ہونے والی اہم ملاقات سے پہلے جان کیری نے بے تکلفانہ ماحول میں ان سے تبادلہ خیال کیا ہے۔

واضح رہے امن مذاکرات میں کئی مرتبہ تعطل پیدا ہوتا رہا ہے۔ جان کیری نے اس موقع پر فلسطینی اتھارٹی کے صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پچھلے چند مہینوں میں اپنا قائدانہ کردار ادا کیا ہے، جس کی بدولت اگلے ہفتوں میں مشکل فیصلے کرنے میں ان کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ ''

امریکی وزیر خارجہ نے اس امر کا بھی اعادہ کیا کہ ہم ایک اہم مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں، خصوصا جب ان ایشوز کے پس منظر میں دہائیوں پر پھیلی تاریخ ہے، اس لیے کسی بھی فریق کو سیاسی فیصلوں کو مشکل نہیں بنانا چاہیے۔''

کئی سال کے تعطل کے بعد پچھلے سال جولائی میں شروع ہونے والے امن مذاکرات کے لیے طے کردہ نو ماہ کی ڈیڈ لائن اگلے ماہ 29 اپریل کو ختم ہو رہی ہے۔ اس حوالے سے امریکی وزیر خارجہ پر امید ہیں کہ اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان امریکا کی طرف سے تجویز کیے گئے فریم ورک پر اتفاق کر لیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں