.

چینی طالبعلم کی ہم جماعتوں کے سامنے کلاس میں خود کشی

دل دہلا دینے والا منظر کلاس مانیٹرنگ کیمرے نے محفوظ کر لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

چین میں ایک طالب علم نے کمرہ جماعت میں تمام ہم جماعتوں اور استانی کی موجودگی میں بغیر کسی پیشگی وارننگ کے خودکشی کرکے سب کوحیران کردیا۔ طالب علم کی خودکشی کا یہ منظر کلاس روم میں لگے مانیٹرنگ کیمرے نے محفوظ کرلیا جسے بعد ازاں ویڈیو سائٹ "یو ٹیوب" پر اپ لوڈ کیا گیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ چین کے ایک ہائی اسکول کی کلاس کا طالب علم بھری کلاس میں نہایت خاموش بیٹھا ہے۔ کلاس میں ایک خاتون ٹیچر انہیں پڑھا رہی ہے۔ کھڑکی کے ساتھ بیٹھا لڑکا جس کا نام Xiao Zhen بتایا گیا ہے دفعۃً کھڑا ہوجاتا ہے اور اگلے لمحے چھلانگ لگا کھڑکی میں چڑھ جاتا ہے۔ طلباء اسے روکنے کے لیے لپکتے ہیں لیکن استانی دیگر طلباء کواس کو چھیڑنے سے منع کردیتی ہے۔ کھڑکی میں کھڑے ہو کر وہ چلاتا ہے اورپھر باہرچھلانگ لگا دیتا ہے۔

ویڈیو سے اس امر کی تصدیق تو نہیں ہو رہی کہ کیا چھلانگ لگانے سے اس کی موت واقع ہوئی یا نہیں تاہم کمرہ جماعت میں موجود طلباء کے رد عمل اور چیخ پکار سے اندازہ ہوتا ہے کہ چھلانگ لگانے سے اس کی موت واقع ہوجاتی ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق ملک میں کم عمرلڑکوں کی اموات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ طالب علم کی مبینہ خودکشی کے اس واقعے سے یہ گمان کیا جا سکتا ہے کہ اموات میں اضافے کی ایک وجہ کم عمری خود کشی کا بڑھتا رحجان بھی شامل ہے۔