.

''رفتار کی ضرورت'' کی عرب دنیا میں مقبولیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ہالی وڈ کی اسی ہفتے منظرعام پر آنے والی فلم ''رفتار کی ضرورت''(نیڈ فار اسپیڈ) کا خلیج سے تعلق رکھنے والے کار دوڑ کے شائقین نے بھرپور خیرمقدم کیا ہے اور یہ فلم بہت مقبولیت حاصل کررہی ہے۔

اس فلم کےنمایاں کرداروں میں آرون پال ،ڈومینک کوپر اور امیجون پوٹس شامل ہیں۔یہ فلم اسی نام سے سب سے زیادہ فروخت ہونےوالی ویڈیو گیم سیریز پر مبنی ہے۔اس میں تیز رفتار کار دوڑ کے مناظر دکھائے گئے ہیں اور کاریں دوڑانے کے شائقین ہی کو یہ فلم زیادہ پسند آئی ہے۔

دبئی سے تعلق رکھنے والے ٹویٹر کے ایک صارف نے لکھا ہے کہ ''یہ ایک بہت ہی دلچسپ فلم ہے''۔ایک اور نے ٹویٹ کیا:''رفتار کی ضرورت'' کو دیکھنے کے بعد تو یہ کہا جاسکتا ہے کہ مجھے کار چلانے کے لیے لائسنس کب ملے گا''۔

ایک اور نے لکھا:''بعض کاروں کی وجہ سے تو ''رفتار کی ضرورت'' واقعی دیکھنے کے قابل ہے''۔اس فلم میں جو کاریں دکھائی گئی ہیں،اس طرح کی کاریں سعودی عرب میں بھی بہت مقبول ہیں اور سعودی نوجوان ایسی کاروں پر کرتب دکھاتے نظر آتے ہیں۔

تاہم سعودی عرب میں ایسی سرگرمی پر قانونی طور پر پابندی عاید ہے جس کے نتیجے میں ڈرائیوروں اور ناظرین کی اموات واقع ہوسکتی ہیں۔سعودی عرب میں سڑکوں پر بے ہنگم سرپٹ کاریں دوڑانے والوں کو قید اور جرمانے کی سزا سنائی جاسکتی ہے اور ان کی گاڑیاں ضبط کی جاسکتی ہیں۔