.

عراق : انتخابی امیدواروں میں گلابی گلابی خاتون امیدوار کا اضافہ

شیعہ اتحاد کی حمایت یافتہ امیدوار سوشل میڈیا کا موضوع بن گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عراقی عوام ایک طویل عرصے سے پارلیمنٹ میں ایسی خواتین کو دیکھنے کے عادی ہیں جنہوں نے عبایا پہن رکھی ہوتی ہے اور ان کا تعلق عام طور پر روایت پسند جماعتوں سے ہوتا ہے۔

لیکن اگلے ماہ اپریل میں متوقع انتخابات میں اپنی جیت کیلیے پُرامید ایسی خاتون سامنے آئی ہیں جو نہ عبایا لیتی ہیں نہ اپنے سنہرے بالوں کو ڈھانپتی ہیں۔ یہ خاتون شیعہ اتحاد این آئی اے سے تعلق رکھنے والی عشواق طالب الزغیبی ہیں۔ جنہیں انتخابی امیدوار کے طور پر ایک بالکل مختلف اپروچ اختیار کی ہے۔

الزغیبی نے اپنے پوسٹر میں لکھا ہے کہ '' فیصلہ آپ نے کرنا ہے ، اس لیے ایک بہتر انتخاب کیجیے '' سنہرے بالوں کو نہ چھپانے والی الزغیبی نے ہونٹوں پر گلابی لپ سٹک اس لیے استعمال کی ہے کہ اس کے سیاہ پہناوے کے نیچے زیب تن کیے پہناوے کا رنگ بھی گلابی ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک عراقی نے پوسٹر میں نظر نہ آنے والے الزغیبی کے جوتوں کے حوالے سے کہا ہے ''شرطیہ کہتا ہوں اس کے جوتوں کا رنگ بھی گلابی ہے۔'' فیس بک پر ایک اور شخص نے لکھا ہے '' وہ پورے عراق کا بجٹ میک اپ پر خرچ کر دیا کرے گی۔''

سوشل میڈیا پر الزغیبی کو سخت زبان استعمال کرنے والوں کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، ایک ایسے ہی شہری نے لکھا ''وہ احمق نظر آتی ہے۔'' بعض نے اسے نان پروفیشنل کہا ہے۔ الزغیبی سوشل میڈیا پر تو جمعرات کے روز سے عوامی توجہ پا رہی ہے لیکن دیکھنا یہ ہوگا کہ ایک جنگ زدہ عراق کے لوگ اسے منتخب کرتے ہیں یا نہیں۔