مسلمان رکن کانگریس کا شامی فوج کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

"ایران کو بھی شامی تنازعے میں نظر انداز نہیں کرنا چاہیے تھا"

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی کانگریس کے پہلے مسلمان امریکی رکن کیتھ ایلسن نے صدر اوباما سے مطالبہ کیا ہے کہ شام میں فوجی کارروائی کی جائے۔ انہوں نے یہ مطالبہ ''العربیہ'' کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ کیتھ ایلسن کا کہنا ہے ''امریکی فوج کو چاہیے کہ شام کے ائیر پورٹس تباہ کر دینے چاہیں تاکہ بشار الاسد کی اپنے شہریوں پر حملہ آور ہونے کی صلاحیت کمزور پڑ سکے۔ ''

ایک سوال کے جواب میں امریکی کانگریس کے رکن نے شام میں موجودہ صورتحال کو ایک جمود کی سی کیفیت ہے۔ ان کے الفاظ تھے''ہم شام میں سمجھتے ہیں کہ بشار رجیم باغیوں کو شکست نہیں دے سکتی ہے اور نہ ہی باغی اس پوزیشن میں ہیں کہ وہ حکومت کو شکست دے سکیں۔ ''کیتھ ایلسن شام میں قیام امن کیلیے موئثر کوششوں کے حق میں ہیں۔

انہوں ایک سوال کے جواب میں کہا ''امریکی صدر کی ایک ناکامی یہ ہے کہ انہوں نے شامی اپوزیشن گروپوں کی کی شروع میں مدد نہ کی۔'' صدر اوباما کو چاہیے تھا کہ وہ باغی افواج کو شروع میں ہی حقیقی معنوں میں مصروف کر دیتے۔'' کیتھ ایلیسن نے کہا امریکی حکمت عملی میں میں یہ بھی غلطی رہی کہ امریکا نے ایران کو اس حوالے ملوث نہیں کیا حالانکہ شام کے معاملے میں ایران ایک اہم کھلاڑی ہے اسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں