کویت کی نئی ویزا پالیسی، چھ ملکوں پر پابندی برقرار

چھ ملکوں میں پاکستان، ایران، افغانستان، شام ، یمن اور عراق شامل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

کویت کی وزارت داخلہ نے پاکستان ، ایران اور افغانستان سمیت چھ ملکوں کے حوالے سے اپنی سابقہ ویزا پالیسی برقرار رکھتے ہوئے ان چھ ملکوں کے شہریوں کے لیے ویزا جاری کرنے اور ان کے کویت میں داخل ہونے پر قدغنیں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان چھ ممالک میں عراق، یمن اور شام بھی شامل رہے ہیں۔

وزارت داخلہ نے اپنی نئی ویزا پالیسی سے دنیا بھر میں موجود اپنے سفارتخانوں اور قونصل خانوں کو آگاہ کیا ہے کہ انہیں یہ اجازت ہو گی کہ وہ ہر قسم کے وزٹ ویزے ان چھ ملکوں کے استثناء کے ساتھ جاری کر سکیں جن پر اس سے پہلے ہی بوجوہ پابندی عاید کر دی گئی تھیں۔ ان ممالک کے علاوہ قواعد کے مطابق شرائط پوری کرنے والے ہر ملک کے شہریوں کو ویزا جاری کیا جا سکتا ہے۔

وزیر داخلہ شیخ محمد الخالد نے امیگریشن ڈیپارٹمنٹ اور سفری دستاویزات کی تیاری و معائنے سے متعلق محکموں کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ وہ اپنے روز مرہ کے امور میں نئی ویزا پالیسی کو مدنظر رکھیں۔ نیز اس تناظر میں اپنے اختیارات کو استعمال کریں۔

دریں اثناء کویت کے سکیورٹی سے متعلق ذرائع نے '' العربیہ '' کو بتایا ہے کہ چھ ممالک جن کے شہریوں کے کیلیے ویزا پراسس بوجوہ مشکل بنایا گیا انہیں اس نئی پالیسی سے فائدہ نہ ہو گا۔ واضح رہے پاکستان، افغانستان، ایران، شام، یمن اور عراق پر 2011 سے پابندی چلی آ رہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں