یمنی سرحد کے نزدیک حملے میں دو سعودی محافظ جاں بحق

نامعلوم مسلح افراد کی یمن کے سرحدی علاقے سے سعودی فوجیوں پر فائرنگ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی یمن کے ساتھ واقع سرحد کے نزدیک نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو فوجی جاں بحق ہوگئے ہیں۔

سعودی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ جنوب مغربی صوبہ اسیر کی سرحد پر یمنی علاقے کی جانب سے ایک سرحدی گشتی پارٹی پر بدھ کی صبح شدید فائرنگ کی گئی تھی۔اس کے بعد سرحدی محافظوں اور حملہ آور کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا جس میں سارجنٹ عبدالرزاق الغامدی اور فوجی محمد القحطانی جاں بحق ہوئے ہیں۔

سعودی حکام نے سرحد پار یمنی حکام کے ساتھ مل کر اس واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب اور یمن کے درمیان ایک طویل غیر محفوظ سرحد ہے۔اس پر کوئی خاطر خواہ سکیورٹی نہ ہونے کی وجہ سے اسمگلر اور اسلام پسند نوجوان سرحد کے آرپار آتے جاتے رہتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی نوجوان جزیرہ نما یمن میں القاعدہ جنگجوؤں کی صفوں میں شامل ہونے کے لیے سرحد عبور کرتے رہتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں