.

بل ڈاگ پلے کا شیر خوار بچی سے والہانہ لاڈ پیار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پالتو جانوروں کی اپنے مالکان کے ساتھ محبت ضرب المثل کی حد تک مشہور ہے اور اس باب میں کتے اور بلیوں کی مالکان سے محبت کسی بھی دوسرے پالتو جانور سے بڑھ کر دیکھی جاتی ہے۔

کُتوں کو اپنے گھر کے تمام افراد کے ساتھ یکساں انیست ہوتی اور بعض اوقات یہ محبت دلچسپ صورتحال بھی پیدا کر دیتی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ایسی ہی دلچسپ ویڈیو فوٹیج لوڈ کی گئی ہے جس میں بل ڈاگ نسل کا 'پلا' ایک شیر خوار بچی کو اندھا دھند چاٹتے دکھایا گیا ہے۔ ہفتہ بھر کے کام کاج سے تھکے ہارے افراد یہ ویڈیو دیکھ کر خود کو تازہ دم کر سکتے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پلا ایک بچی سے اس طرح پیار کر رہا ہے جیسے اس کی ماں اس سے محبت کرتی ہے۔ عین ممکن ہے بچی کے ساتھ کتے کے اس 'لاڈ پیار' کو دیکھ کر یہ فرق کرنا مشکل ہو جائے کہ اس بچے سے اس کی ماں زیادہ محبت کرتی ہے یا پلا؟۔

ماہرین کے خیال میں گھروں میں جانور پالنے والے افراد پالتو جانوروں سے محروم لوگوں سے زیادہ خوش نصیب ہوتے ہیں۔ گو کہ یہ بات ثابت تو نہیں البتہ کہا جاتا ہے کہ گھروں میں موجود جانور صحت کے مسائل پیدا کرتے ہیں، تاہم اس کے ساتھ ساتھ وہ گھر والوں کے لیے آرام و راحت کا بھی باعث بنتے ہیں۔