.

امریکا: یہودی مرکز پر فائرنگ، تین ہلاک

واقعہ کنساس ریاست کے اوور لینڈ سٹی میں پیش آیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی ریاست کنساس میں ایک یہودی سنٹر پر فائرنگ سے کم از کم تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ فائرنگ کا یہ واقعہ یہودی کمیونٹی سنٹر پرپیش آیا ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔ اس شخص کی گرفتاری اوور لینڈ پارک میں ایک ایلیمنٹری سکول سے عمل میں لائی گئی ہے۔

واقعات کے مطابق فائرنگ کرنے والا شخص ہٹلر کے حق میں نعرے لگا رہا تھا۔ اوور لینڈ شہر کے ترجمان نے اس بارے میں بتایا ہے کہ یہودی مرکز میں دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ جبکہ ایک شخص شلوم نامی گاوں میں ریٹائرمنٹ کمیونٹی میں ہلاک ہوا ہے۔ یہ کمیونٹی سنٹر سے کچھ فاصلے پر ہے۔

یہودی مرکز نے اس سلسلے میں فیس بک کے ذریعے کہا ہے کہ یہ واقعہ وائٹ تھیٹر کے قریب پیش آیا ہے۔ جس کے بعد تھیٹر کو تالا لگا دیا گیا ہے۔

اوور لینڈ پارک کے میڈیکل سنٹر کے ترجمان نے بتایا ہے کہ یہودی مرکز سے زخمی حالت میں لائے گئے پندرہ سالہ لڑکے کی حالت نازک ہے۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے اور مرکز کے مرکزی داخلی دروازے کو بند کر دیا ہے۔