.

خاتون کے گاڑی چلانے پر شوہر کو جرمانہ کی سزا

میاں بیوی یہ عمل نہ دہرانے کی یقین دہانی کرائیں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں ٹریفک کے معاملات کی نگرانی کرنے والے ادارے نے 28 سالہ شہری کو 900 ریال جرمانہ کرتے ہوئے اس کی گاڑی کو بند کر دیا ہے۔ اس شہری کا جرم یہ تھا کہ اس نے اپنی ہنڈا گاڑی اپنی اہلیہ کو چلانے کی اجازت دی تھی۔

گشت پر مامور سکیورٹی اہلکاروں نے خاتون ڈرائیور کو شبیلی ضلع میں جمعرات کی شام گرفتار کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق غیر قانونی طور پر گاڑی چلانے والی 23 سالہ خاتون کو بھی اپنے شوہر کی گاڑی چلانے پر سزا سنائی گئی ہے۔

اس خاتون پر الزام ہے کہ اس نے بغیر لائسنس کے گاڑی چلائی تھی۔ ذرائع کے مطابق دونوں میاں بیوی کو متعلقہ حکام کو یہ یقین دہانی کرانا ہو گی کہ وہ آئندہ ایسا جرم نہیں کریں گے۔ دونوں کو عدالت نے ضمانت پر رہا کر دیا ہے۔