.

امریکا مصر کی فوجی امداد بحال کرنے پر تیار

جان کیری کی مصر میں جمہوری پیش رفت کا سرٹیفکیٹ دینے سے معذرت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکا کے وزیر خارجہ جان کیری نے مصر کی معطل کردہ فوجی امداد بحال کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ مصر کو یہ خوشگوار اشارہ اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے کو جاری رکھنے کے اظہار کیا ہے۔

وزیر خارجہ نے اس سلسلے میں کانگریس کو تحریری طور پر بتایا ہے کہ مصر امریکا کے ساتھ اپنے تذویراتی تعلقات قائم رکھنا چاہتا ہے، اسی طرح اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے کے حوالے سے بھی اپنی ذمہ داریاں نبھانا چاہتا ہے۔ اس موقع پر جان کیری نے اس دوران مصری سفارت کاروں سے ہونے والے امریکی رابطوں کا حاصل بھی پیش کیا۔

تاہم جان کیری نے اس موقع کانگریس کو یہ یقین دہانی کرانے سے معذرت کی مصر میں جمہوریت کی حمایت کی لیے ٹھوس اقدامات ہو رہے ہیں۔ واضح رہے جولائی 2013 میں مصر کے پہلے منتخب صدر کی حکومت کو فوج نے برطرف کر دیا تھا۔ جس کے بعد مرسی کے سینکڑوں حامیوں کی ہلاکت ہوئی سینکڑوں کیلیے سزائے موت کا فیصلہ ہوا اور ہزاروں گرفتار ہیں۔

امریکا نے سیاسی کارکنوں کیخلاف کریک ڈاون پر مصر کی فوجی امداد جزوی طور پر معطل کر دی تھی۔ جس کی اب بحالی کا عندیہ دیا گیا ہے۔ جان کیری نے کہا جمہوریت کیلیے ضروری ہے کہ اظہار رائے پر عاید پاندیاں ختم کی جائیں۔

دریں اثناء ایک روز پہلے مصری وزیر خارجہ نبیل فہمی امریکا آ رہے ہیں۔ واضح رہے امریکا نے اسی روز مصر کو 10 اپاچی ہیلی کاپٹر دینے کا اعلان کیا ہے۔