.

پاکستانی نژاد عامر خان نے امریکی حریف باکسر کو ہرا دیا

عامر کے زوردار مکوں سے لوئس کے اوسان خطا ہو گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے ڈبلیو بی اے ویلٹر ویٹ کا ٹائٹل پہلی بار جیت لیا۔ عامر خان نے مقابلہ میں امریکا کے لوئس کولازو کو شکست دے دی۔

لاس ویگاس میں کھیلے جانے والے عالمی باکسنگ کی ویلٹر ویٹ کیٹیگری میں پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور نیویارک کے لوئس کولازو مدمقابل ہوئے۔ برطانوی کنگ خان نے 12 راؤنڈز پر مشتمل ویلٹر ویٹ مقابلہ میں شاندار ڈیبیو کیا۔ پانچویں راؤنڈ تک ستائیس سالہ عامر خان اور لوئس کولازو کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے میں آیا۔

دونوں باکسرز نے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے کیے، چھٹے راؤنڈ تک کنگ خان کو ایک، ایک پوائنٹ کی برتری حاصل رہی جو ساتویں اور آٹھویں راؤنڈ تک برقرار رہی، آٹھویں راؤنڈ میں دونوں باکسرز کے ایک ایک پوائنٹ کٹنے سے کولازو کو دس نو کی برتری حاصل ہو گئی لیکن اگلے دو راؤنڈز میں برطانوی سٹار باکسر نے شاندار کم بیک کیا اور واضح برتری حاصل کر کے فتح اپنے نام کی۔ عامر خان کی فتح کا سکور 104-119 پوائنٹس رہا۔

پہلی بار ڈبلیو بی اے ویلٹر ویٹ چیمپئن بننے کے بعد عامر خان نے جیت کا سہرا اپنے نئے کوچ سے سر پر سجایا۔ اسی موقعہ پر عامر خان نے ویلٹر ویٹ کے ناقابل شکست چیمپئن فلوئیڈ مے ویدر کو مقابلہ کی پیش کش بھی کر دی۔ لاس ویگاس میں ہونیوالی یہ مقابلہ عامر خان کے لیے ایک یادگار مقابلہ تھی جس میں انہیں ڈبلیو بی اے ویلٹر ویٹ کا ٹائٹل ڈیبیو پر ہی حاصل ہو گیا۔