.

کانگریس کی رکنیت کیلیے مسلم خاتون امیدوار میدان میں

'ٹھیک کام کیلیے ٹھیک شخصیت' میدان میں آئی ہیں: امریکی عوام کی رائے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

چیرل سڈتھ ایک نئی تاریخ بنا رہی ہیں۔ وہ دوسری مسلمان خاتون ہیں، جو امریکی کانگریس کی رکنیت کیلیے میدان میں اتری ہیں۔ چیرل 2014 کے کانگریس کے انتخاب کیلیے کیلیفورنیا سے ڈیموکریٹ امید وار ہوں گی۔ ان کے کانگریس کیلیے سامنے آنے پر بہت ساروں کی رائے یہ ہے کہ وہ کانگریس میں عوامی نمائندگی کیلیے موزوں ترین امیدوار ہیں۔ گویا '' ٹھیک کام کے لیے ٹھیک فرد ۔''

چیرل سڈتھ کو اپنے ضلع کی خواتین کی حمایت کے علاوہ، مسلمانوں اور افریقی امریکیوں کی بھی تائید حاصل ہے۔ ان سب طبقات کی حمایت بیک وقت حاصل ہونے کی بنیادی وجہ چیرل کا زندگی بھر محروم طبقات کیلیے سرگرم رہنا ہے۔ بے روزگار نوجوان، معذور مرد و زن اور سہولیات سے محروم ماحول میں رہنے والے افراد کیلیے جدوجہد ان کی پہچان رہی ہے۔ انہیں فراہمی روزگار، تربیت کے اہتمام کے حوالے سے خواتین اور مرد حضرات برسوں سے جانتے ہیں۔

اس مقصد کیلیے وہ سمجھتی ہیں کہ کانگریس میں موثر آواز اٹھا سکیں گی، تاہم وہ صرف خود کانگریس کی رکن نہیں بننا چاہتی ہیں بلکہ دیگر بہت ساری خواتین کو بھی کانگریس کی رکن دیکھنا چاہتی ہیں۔ چیرل سڈتھ نے اپنے فیس بک پیج پر لکھا ہے'' ہمیں ابھی ایسی مزید خواتین قانون سازوں کی ضرورت ہے جو خواتین کے'' ایشوز'' کو ترجیحاً پیش کریں۔'' چیرل نے پچھلے آٹھ برسوں کے دوران مساوات اور برابری کیلیے جارحانہ انداز میں اپنے اقدامات سے ثابت کیا کہ وہ کس حد برابری پر یقین رکھتی ہیں۔

انہوں نے بےروزگار نوجوانوں کو بر سر روزگار کرنے کیلیے سینکڑوں مواقع پیدا کیے، اپنے رضا کارانہ کاموں میں نواجوان خواتین کیلیے ایک تربیت دینے والی، کوچنگ کرنے والی کے طور پر موجود رہیں۔ جس سے ہزاروں افراد کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی آئی۔ چیرل نے منتخب لوگوں کو عوامی تحفظ اور مالی مفادات کے تحفظ کیلیے جوابدہ بنانے کیلیے بھی جدوجہد کی۔

چیرل نے صرف یکساں نہیں بلکہ جائز اور معقول معاوضہ دلانے کیلیے بھی ان تھک کاوش کی، تاکہ جنسی امتیاز، نسلی امتیاز کا دفاتر، دکانوں اور کارخانوں میں خاتمہ ہو جائے۔ چیرل کا ایمان ہے کہ '' ہر فرد کو مناسب تعلیم ملنی چاہیے تاکہ وہ آج کی دنیا کے چیلنجوں سے نمٹنے کے اہل ہو سکے۔

کانگریس کی رکن منتخب ہونے کے بعد ان کی توجہات کو مرکز تعلیمی نظام ہو گا۔ اس مقصد کیلیے بھاری سرمائے کی ضرورت ہو گی تاکہ ان کمیوں کو دور کیا جا سکے جو معاشی ناہمواری کا سبب بنتی ہیں۔ انہوں نے روزگار کے مواقع بڑھانے کیلیے بھی توجہ مرکوز کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

دو بیٹوں اور ایک بیٹی کی قابل فخر ماں چیرل سڈتھ کانگریس میں ضرورت مندوں کی آواز بن کر ابھرے گی۔ چیرل نے خود کو سماجی و معاشی انصاف، عالمی امن ، سماجی و انسانی حقوق، طبقاتی تحفظ، سستی سہولیت صحت، اچھی تنخواہوں اور خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلیے وقف کر رکھا ہے۔