.

شہزادہ خالد بن بندر سعودی عرب کے نائب وزیردفاع مقرر

شاہ عبداللہ نے شہزادہ ترکی بن عبداللہ کو الریاض کا امیر بنا دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے الریاض کے سابق امیر شہزادہ خالد بن بندر کو نائب وزیردفاع مقرر کیا ہے۔انھیں یہ عہدہ شہزادہ سلمان بن سلطان کی جگہ سونپا گیا ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کی رپورٹ کے مطابق شہزادہ سلمان کو ان کی اپنی درخواست پر سبکدوش کردیا گیا ہے۔وہ اگست 2013ء سے نائب وزیردفاع چلے آرہے تھے۔

شاہ عبداللہ نے شاہی فرمان کے ذریعے شہزادہ ترکی بن عبداللہ کو الریاض کا نیا امیر مقرر کردیا ہے۔