کریمیا کی خوبرو اٹارنی جنرل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

کریمیا کی خاتون اٹارنی جنرل نٹالیا بوكلونسكیا کا یو ٹیوپ پر اپ لوڈ ویڈیو کلپ گذشتہ چند دنوں کے دوران دس لاکھ افراد نے دیکھا۔

'نوائے روس' نامی ویب سائٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویڈیو ویب سائٹ پر نٹالیا کا ویڈیو "Nyash Myash" کے عنوان سے موجود ہے، اس کلپ میں خوبرو اٹارنی جنرل کے مختلف ٹی وی پروگراموں اور نیوز کانفرنس سے ماخود ویڈیو کلپ موجود ہیں۔

یاد رہے نٹالیا بوکلونسکیا انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کے درمیان کافی مقبول ہیں۔ ان میں بڑی تعداد جاپانیوں کی ہے جنہوں نے اس کے خوبصورت کارٹونز اور اینی میٹیڈ تصاویر بھی بنا رکھیں جو ویڈیو کلپ کی مقبولیت بڑھانے کا باعث ہیں۔

'نوائے روس' کے مطابق روسی صدر ولای میر یوتین نے دو مئی کو نٹالیا بوکلونسکیا کو کریمیا میں اٹارنی جنرل مقرر کرنے کے حکم نامے پر دستخط کیے، جس کے بعد نٹالیا نے اسی روز اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

نٹالیا بوکلونسکیا 18 مارچ سنہ 1980 کو یوکرین کے صوبے لوجین سک کے گاوں مائیخالوفکا میں پیدا ہوئیں۔ پیدائش کے دس برس بعد وہ اپنے والدین کے ہمراہ کریمیا منتقل ہو گئیں۔ انہوں نے وکالت کا امتحان پاس کرنے کے بعد یوکرین کے شعبہ جنرل پراسیکیوشن میں خدمات انجام دینا شروع کیں جہاں انہیں اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کے بعد کریمیا ریپبلک میں قائمقام اٹارنی جنرل مقرر کیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں