.

صرف تین منٹ میں پاسپورٹ کی تجدید کرائیں!

ایجاد جاپان کی محیر العقول ترقی میں نیا باب ہو گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

جاپان نے دُنیا بھر میں صنعتی ترقی کے میدان میں اپنے کمالات کا لوہا منوانے کے بعد اب جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں بھی ترقی یافتہ دنیا پرسبقت لے گیا ہے۔ دنیا کے بڑے بڑے ترقی یافتہ ملکوں میں پاسپورٹ کی تیاری اور اس کی تجدید کے مراحل کئی ہفتوں پر محیط ہوتے ہیں مگر جاپان میں یہی کام محض تین منٹ میں کیا جانے لگا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق انٹرنیٹ پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو فوٹیج جس میں جاپانی ایمیگریشن کی ایک خاتون ملازمہ کو محض تین منٹوں میں خودکار کمپیوٹر سسٹم کی مدد سے پاسپورٹ کی تجدید کرتے اور پرانے پاسپورٹ کو نئے میں تبدیل کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

مشین کی ٹچ اسکرین کے ذریعے پہلے مرحلے پر پاسپورٹ کے مالک کی شناخت درج کی جاتی ہے، کمپیوٹرسسٹم چند سیکنڈز میں متعلقہ شخص کی شناخت کی تصدیق کرتا ہے، جس کے بعد پاسپورٹ کی تجدید کے لیے دیگر کوائف درج کیے جاتے ہیں۔

آخرمیں پاسپورٹ کے مالک کے فنگرپرنٹس کی تصدیق کی جاتی ہے اور پہلے سے لیے گئے فنگر پرنٹس اور تازہ پرنٹس کو ملایا جاتا ہے، جس کے بعد تجدید شدہ پاسپورٹ کی کاپی مشین سے ویسے ہی باہر آتی ہے جیسے اے ٹی ایم مشین سے کرنسی نوٹ نکلتے ہیں۔