.

ایرانی دوشیزاوں کو دوران ڈرائیونگ رقص مہنگا پڑ گیا

دونوں لڑکیاں خطرناک حادثے میں معجزانہ طور پر بچ گئیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سماجی رابطے کی ویب سائٹ 'یو ٹیوب' پر ایک ویڈیو تیزی سے مقبول ہو رہی ہے جس میں دو ایرانی لڑکیاں گاڑی چلاتے ہوئے ایک گانے کے دھن میں مگن رقص کر رہی ہیں۔ ان کے خوشی اس وقت ادھوری رہ گئی کہ جب ان کی تیز رفتار گاڑی اچانک ایک خوفناک حادثے کا شکار ہوتی ہے، تاہم خوش قسمتی سے دونوں محفوظ رہتی ہیں۔

موبائل فون سے بنائی گئی ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑی چلانے والی ایک دوشیزہ گانے اور ناچنے میں اس قدر مگن تھی کہ اس نے اسٹرینگ سے ہاتھ اٹھا لیے تاکہ اپنی ان اداوں کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر سکے، عین اسی لمحے ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہوئی جس کے بعد ڈرائیور دوشیزہ اور اس کی رفیقہ سفر ہسپتال جا پہنچیں۔

ویڈیو کلپ دیکھنے والے لاکھوں افراد نے لاپرواہ تیز ڈرائیونگ کے دوران خطرناک حرکات پر دو لڑکیوں کو اپنے تبصروں میں جلی کٹی سنائیں ہیں، تاہم بعد میں زندہ بچنے والی ان دونوں لڑکیوں سے ہسپتال میں بنائی گئی تصویر بھی سماجی رابطے کی اسی سائٹ پر اپ لوڈ کر دی جس میں وہ دونوں نئی زندگی ملنے پر 'وکٹری' کا نشان بنائے ہوئے مسکرا رہی ہیں۔