مدھر گانے پر امریکی ایمبولینس ڈرائیور کا رقص

دوران ڈرائیونگ خطرناک رقص کا منظر خفیہ کیمرے میں محفوظ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ایمبولینس ڈرائیوروں اور ہنگامی امداد فراہم کرنے والوں کے بارے میں یہ عمومی تاثر ہے کہ وہ ہر کام میں نہایت سنجیدہ ومحتاط ہوتے ہیں لیکن امریکا میں ایک ایمبولینس ڈرائیور نے معروف گلوکارہ "ریھانا" کے گانے پر دوران ڈرائیونگ رقص اور موج مستی سے ثابت کر دیا کہ خطرات سے کھلینے والے افراد اسقدر خوش کن رویے کا بھی اظہار کر سکتے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق امریکی ایمبولینس ڈرائیور جونتھن ویلیمز ریاست نیو جرسی کی ایک شاہراہ پر گاڑی چلا رہا تھا۔ اس دوران گاڑی میں لگے ریڈیو میں اچانک ریھانا کا گانا "Pour It UP" بجنے لگا۔ گانے کی دھن پر ویلیمز بھی اپنے جذبات اور حس لطیف پر قابو نہ رکھ سکا اور اس نے اسٹیرنگ چھوڑ کر حد درجہ لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوران ڈرائیونگ ہی رقص شروع کر دیا۔ گاڑی میں نصب خفیہ کیمرے نے یہ منظر محفوظ کرلیا جسے ویڈیو شیرئنگ ویب سائٹ یو ٹیوب پر لوڈ کیا گیا ہے اور اب تک اس ویڈیو کو ایک ملین افراد دیکھ چکے ہیں۔

یہ خبر گلوکارہ ریھانا تک بھی پہنچی اور اس نے ٹیوٹر پر اپنا رد عمل بھی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ"طبی عملے کے رکن [ایمبولینس ڈرائیور] نے مجھے یاد دلایا ہے کہ خدا نے یہاں کیوں بھیجا ہے؟ مجھے ٹھہرنا نہیں۔ ایک مرتبہ اور کبھی بھی نہیں ٹھہرنا"۔

سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہونے والی ویڈیو پر شہریوں نے جونتھن ویلیمز کو کھری کھری سنائی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں