.

شہزادہ چارلس کا انداز شاہی نہیں ہے: پیوتن

چارلس کی طرف سے ہٹلر کہنا قابل قبول نہیں ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

برطانوی شہزادہ چارلس کی طرف سے روسی صدر ولادی میر پیوتن کا ہٹلر سے تقابل کیے جانے پر پیوتن نے افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ چارلس نے ایسا کر کے اپنے مرتبے سے کمتر حرکت کی ہے۔

پیوتن نے کہا انہوں نے خود شہزادہ چارلس کا یہ تبصرہ نہیں سنا ہے جو شہزادے نے ایک یہودی عورت کے حوالے کیا ہے۔ تاہم انہوں نے رپورٹرز سے کہا کہ وہ ان کا پیغام برطانوی شہزادے اور وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون تک پہنچا دیں کہ شہزادے نے اچھا نہیں کیا۔

پیوتن نے پیٹرز برگ میں عالمی میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا '' اگر آپ ناراض ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ غلط ہیں۔ '' انہوں نے کہا اگر شہزادہ چالس نے یہ الفاظ کہے ہیں تو یہ ناقابل قبول ہیں۔ روسی صدر نے کہا وہ سمجھتے ہیں کہ شہزادہ چارلس خود بھی اس بات کو محسوس کریں گے کیونکہ ان کی پرورش ایک اچھے ماحول میں ہوئی ہے۔

صدر پیوتن نے مزید کہا '' میں انہیں اور برطانوی شاہی خاندان کے دوسرے ارکان کو ذاتی طور پر جانتا ہوں اس لیے کہہ رہا ہوں کہ شہزادہ چارلس نے جو کچھ کہا ہے یہ شاہی لہجے اور انداز سے مطابقت نہیں رکھتا ہے۔'' تاہم انہوں نے کہا وہ برس ہا برس سے اس قسم کی چیزوں کو بھگت رہے ہیں۔