.

کم کاردشیان کی شادی پر ایک ملین ڈالر اخراجات

لینجڈری شادی اٹلی کی فلورنسا میونسپلٹی کے ایک قلعہ میں ہوئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ کم کاردشیان نے اپنی بیٹی کے باپ اور مشہور راپ گلوکار کینی ویسٹ سے بالآخر رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔

ایک ملین ڈالرز مالیت کے اخراجات سے ہونے والی لیجنڈری شادی کی یہ تقریب روم کی فلورنسا میونسپلٹی کے بلویڈئر قلعہ میں ہوئی۔

تقریب میں شریک مہمانوں کو موبائل فون ساتھ لانے کی اجازت نہیں تھی کیونکہ اطلاعات کے مطابق اس یادگار تقریب کی تصاویر کو 21 ملین یورو مالیت کے معاہدے کے عوض فروخت کا معاہدہ طے پایا تھا۔

شادی کی تقریب میں سیلبرٹی جوڑے کے اہل خانہ، دوستوں، فلمی ستاروں اور دنیا بھر سے مشہور شخصیات نے شرکت کی۔