.

ہالی ووڈ ڈائریکٹر کا بیٹا کیلیفورنیا خونی ڈرامے کا ذمہ دار

ایلیٹ راجر کی فائرنگ سے چھ افراد ہلاک ہوئے تھے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں جمعہ کو فائرنگ کر کے چھ افراد کو ہلاک کرنے والے شخص کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ وہ ہالی ووڈ کے فلم ساز پیٹر روجرز کا بیٹا تھا۔

فلم "دی ہنگر گیمز" کے نائب ہدایت کار پیٹر روجرز کے وکیل کا کہنا ہے کہ روجرز فیملی کا ماننا ہے کہ ان کا 22 سالہ ایلیٹ راجر بیٹا سانتا باربرا میں ہونے والی فائرنگ کا ذمہ دار ہے۔

پولیس جمعہ کو پیش آنے والے واقعے کو منظم قتل عام قرار دے رہی ہے۔

جمعہ کو نوجوان حملہ آور نے کیلیفورنیا یونیورسٹی کے قریب مختلف مقامات پر فائرنگ کر کے چھ افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔

کھڑی گاڑیوں سے اپنی گاڑی ٹکرانے سے قبل حملہ آور کی دو مرتبہ پولیس سے مسلح آمنا سامنا ہوا۔ حملہ آور کے سر میں گولی لگی اور اس کی لاش گاڑی سے برآمد ہوئی۔

خبر رساں ایجنسی 'رائٹرز' کے مطابق سانتا باربرا کاؤنٹی کے شیرف بل براؤن کا کہنا ہے کہ فوری طور پر " یہ نہیں کہا جا سکتا ہے کہ مشتبہ حملہ آور پولیس کے ساتھ فائرنگ میں مارا گیا یا اس نے اپنی جان خود ہی لی۔"

پولیس کو جائے وقوع سے نیم خودکار بندوق بھی ملی، تفتیش کاروں نے تاحال اس کی ملکیت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔

براؤن کا کہنا تھا کہ پولیس یو ٹیوب پر جاری کی گئی اس وڈیو کی بھی تحقیقات کر رہی ہے جس میں ایک شخص خواتین کو قتل کرنے کے منصوبے کا تذکرہ کر رہا ہے، کہ آیا اس وڈیو کا فائرنگ کے واقعے سے کوئی تعلق ہے یا نہیں۔

پولیس کے مطابق فائرنگ مختلف مقامات پر کی گئی اور اب تک کی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ جرم نو مختلف مقامات پر ہوا۔