قطر:جاسوسی پر ایک فلپائنی کو سزائے موت ،دو کو عمرقید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

قطر میں ایک عدالت نے ایک فلپائنی تارک وطن کو جاسوسی کے جرم میں قصوروار قرار دے کر سزائے موت سنائی ہے اور دو کو عمر قید کا حکم دیا ہے۔

فلپائن کے محکمہ خارجہ کے ترجمان چارلس جوس نے سوموار کو ان تینوں فلپائنی تارکین وطن کو سزاسنائے جانے کی اطلاع دی ہے اور بتایا ہے کہ انھیں گذشتہ ماہ دوحہ کی ایک مقامی عدالت نے خلیجی ریاست کی قومی سلامتی کے لیے خطرے کا موجب معلومات فروخت کرنے کے جرم میں قصوروار قرار دیا تھا۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ ان سزاؤں کے خلاف اعلیٰ عدالت میں اپیل دائر کردی گئی ہے اور ہم مجرموں کو قانونی امداد فراہم کررہے ہیں لیکن ترجمان کا کہنا تھا کہ کیس کی حساسیت کے پیش نظر ان تینوں مجرموں کی شناخت ظاہر نہیں کی جاسکتی ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت قریباً ایک کروڑ فلپائنی باشندے بیرون ملک روزگار کے سلسلہ میں مقیم ہیں اور ان میں سے کثیر تعداد خلیجی ممالک میں گھریلو کام کاج اور محنت مزدوری کررہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں