.

ساڑھے بارہ ہزار سعودی طلبہ و طالبات، امریکا سے تعلیم مکمل

تعلیم شاہ عبداللہ کے جاری کردہ وظائف کی بنیاد پر مکمل کی گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ساڑھے بارہ ہزار سعودی طلبہ و طالبات نے امریکا کی مختلف یونیورسٹیوں سے گریچوایشن مکمل کر لی ہے۔ رواں سال بیچلر ڈگری مکمل کرنے والے ان طلبہ و طالبات ایک خصوصی کانووکیشن میں ڈگریاں ایوارڈ کی گئی ہیں۔

اس خصوصی کانووکیشن کا اہتمام واشنگٹن میں قائم سعودی ثقافتی مرکز نے کیا تھا۔ تاکہ ایک ہی وقت میں اتنی بڑی تعداد میں تعلیم مکمل کرنے والے طلبہ طالبات ایک ہی جگہ پر جمع کیا جا سکے۔

ڈگری حاصل کرنے والے ان سعودیوں میں میڈیکل کی ڈگریاں حاصل کرنے والی 124 طالبات سمیت مجموعی طور پر پانچ ہزار چھ سو انہتر طالبات شامل ہیں۔ اس عظیم الشان کانووکیشن میں شرکت کے لیے سعودی عرب کے وزیر برائے اعلی تعلیم خالد الانقاری سعودی عرب سے آئے تھے۔

سعودی وزیر برائے اعلی تعلیم نے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ''ان تمام طلبہ و طالبات نے شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی طرف سے حالیہ برسوں میں جاری کیے گئے وظائف کی بنیاد پر امریکی جامعات میں تعلیم پائی ہے۔''

سعودی وزیر نے کہا شاہ عبداللہ نے سعودی طلبہ و طالبات کو بیرون ملک تعلیم کے لیے اقتدار سنبھالتے ہی تعلیمی ترقی کیلیے بطور خاص اقدامات شروع کر دیے تھے جن کے ثمرات سعودی نوجوانوں کو پچھلے کئی برسوں سے مل رہے ہیں۔ ''

انہوں نے مزید کہا ''گذشتہ نو برسوں کے دوران شاہ عبداللہ کے جاری کردہ وظائف پر تعلیم پانے والوں کی تعداد 5000 سے بڑھ کر ایک لاکھ اکاون ہزار دو سو اتھائیس ہو چکی ہے، ان وظائف کی بنیاد پر مجموعی تعداد کی ستائیس فیصد سے زیادہ طالبات نے تعلیم حاصل کی ہے یا کر رہی ہیں۔ ''

وزیر تعلیم خالد الانقاری نے کہا ''ساڑھے بارہ ہزار نئے فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ طالبات میں پانچ ہزار ایک سو سترہ نے بیچلر ڈگری حاصل کی ہے جبکہ پانچ ہزار باسٹھ طلبہ طالبات نے ماسٹر ڈگری حاصل کی ہے۔''

بڑھتے ہوئے ڈگری ہولڈر سعودی طلبہ طالبات کے حوالے سے سعودی وزیر نے کہا '' گریجوایٹس کی تعداد بڑھانے کے ساتھ ساتھ معیار تعلیم کو بھی ہتر بنانے پر توجہ دی جا رہی ہے۔ ''

سعودی عرب کے ثقافتی اتاشی محمد العیسی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا '' ان ڈگری پانے والوں 80 طلبہ نے میڈیکل کے شعبہ میں ڈگری ہے جبکہ 600 نے دندان سازی کی تعلیم پائی ہے، اسی طرح 92 نے ڈاکٹریٹ کی ڈگریاں مکمل کی ہیں جبکہ 30 نے ماسٹر ڈگری حاصل کی ہے۔ ''

واضح رہے طلبات میں سے 275 نے ڈاکٹریٹ مکمل ہے جبکہ 2345 نے ماسٹر ڈگری مکمل کی ہے۔ اتنی بڑی تعداد میں سعودی طالبات کا اتنی بڑی تعداد میں غیر ملکی جامعات سے ڈگری پانے کا پہلا واقعہ ہے۔