تین منٹ میں بوئنگ787 کی تیاری دیکھیے!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ہوائی جہاز کی تیاری کے مراحل کا خیال ذہن میں آتے ہی یہ تصور ابھرتا ہے کہ جہاز تو ہفتوں اور مہینوں میں بنائے جاتے ہوں گے۔

یقینا ہوائی جہاز کی تیاری وقت طلب کام ہے مگر اس رپورٹ سے منسلک آپ ایک ایسی ویڈیو دیکھ سکتے ہیں جس میں امریکی فضائی کمپنی بوئنگ کینیڈا کی ایک فضائی کمپنی کے لئے 787 طرز کا مسافر طیارے کی تیاری کے تمام مراحل صرف تین منٹ میں مکمل ہوتے دکھائے گئے ہیں۔

اخبار 'ڈیلی میل' نے اپنی ویب سائٹ پر ایک مختصر ویڈیو فوٹیج پوسٹ کی ہے جس میں ایک دیو ہیکل مسافر طیارے کی تیاری کے تمام مراحل کو صرف تین منٹ میں پیش کیا گیا ہے۔ فوٹیج میں آپ ہوائی جہاز کے تمام پارٹس [اجزاء] کو یکجا کرنے سے لے جہاز کے ڈھانچے اور طیارے کی تکمیل تک مراحل دیکھ سکتے ہیں۔

بوئنگ کمپنی کو کینیڈین ائر لائن نے787 طرز کے مسافر جہاز بنانے کا آڈر دیا ہے جس میں دیو ہیکل جہاز کے اندر 251 سیٹوں کی گنجائش ہے۔ ہوائی جہاز کی تیاری کے لیے پہلی مرتبہ فائبر کاربن اور جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جا رہی ہے۔ یہ اس ڈیزائن کا پہلا آرڈر ہے جو بہرحال دیگر عالمی فضائی کمپنیوں کے لیے پرکشش ہو سکتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں