.

یمن: صنعا میں وزیراعظم ہاؤس پر فائرنگ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کے دارالحکومت صنعا میں مسلح افراد نے وزیراعظم محمد سالم باسندوہ کی رہائش گاہ پر فائرنگ کی ہے۔

صنعا سے العربیہ کے نمائندے نے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایک گاڑی میں سوار مسلح افراد نے وزیراعظم کے گھر پر فائرنگ کی ہے اور اس سے آدھا گھنٹا قبل ہی یمن میں متعین اقوام متحدہ کے ایلچی جمال بن عمر محمد سالم باسندوہ سے ملاقات کرکے گئے تھے۔

تاہم سکیورٹی ذرائع نے فوری طور پر حملہ آوروں کے بارے میں کچھ نہیں بتایا کہ وہ کون تھے اور انھوں نے وزیراعظم ہاؤس پر فائرنگ کیوں کی ہے۔