.

14 سعودی شہریوں کی برازیلی خواتین سے شادیاں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے چودہ شہریوں نے برازیل میں مستقل قیام کی غرض سے وہاں کی مقامی خواتین سے شادیاں کر لی ہیں۔

اس بات کا انکشاف برازیل میں متعین سعودی عرب کے سفیر ھشام القحطانی نے میڈیا کو دی گئی بریفنگ میں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ برازیلی عورتوں سے شادی کرنے والے چودہ باشندوں کے سوا وہاں پر سعودی عرب کا کوئی اور شہری مستقل بنیادوں پر قیام پذیر نہیں ہے، تاہم سیر وسیاحت کے لیے سعودی شہریوں کی بڑی تعداد برازیل کا رخ کرتی ہے۔

برازیل میں سیاحت کے لیے آنے والے سعودی باشندوں کے لیے ریو ڈی جینیرو اور شمالی برازیل کے امازون نامی خوبصورت جنگلات توجہ کا مرکز رہتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ برازیل اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات بتدریج پختہ ہو رہے ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان براہ راست فضائی سفر کی سہولت موجود ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان براہ راست سفری سہولت دوطرفہ سیاحوں کی آمد ورفت میں بڑی معاون ثابت ہوئی ہے۔ سعودی سیاح برازیل اور برازیلی بڑی چاہت کے ساتھ سعودی عرب کا رخ کرتے ہیں۔