.

اسرائیلی پارلیمنٹ نیا صدر چنے گی

شمعون پیریز کی مدت صدارت 27 جولائی کو ختم ہو گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اسرائیلی پارلیمنٹ موجود صدر شمعون پیریز کی مدت صدارت جولائی میں ختم ہونے سے پہلے نئے صدر کا انتخاب کرے گی۔ اگلا اسرائیلی صدر دسواں صدر ہوگا۔

دسویں صدارتی مدت کے لیے پانچ امیدوار میدان میں ہیں۔ تاہم پانچوں امیدواروں میں سے کوئی ایک بھی شمعون پیریز کے تجربے کا حامل نہیں ہے۔ شمعون کو اسرائیلیوں میں ایک کرشماتی شخصیت کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

اسرائیلی پارلیمنٹ کے 120 ارکان اس سلسلے میں پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس میں نئے صدر کا انتخاب کریں گے۔ واضح رہے شمعون پیریزکی ٘مدت صدارت 27 جولائِی کو ختم ہو رہی ہے۔

اس سے پہلے صدارتی انتخاب کے لیے چھ امیدوار تھے، جن میں سے تین پارلیمنٹ کے ارکان تھے تاہم لیبر پارٹی نے اپنا امیدوار دستربردار کر لیا ہے۔ اب حتمی طور پر 5 امیدوار ہیں۔