.

سعودی خاتون سے رقم ہتھیانے والے نو سر باز گرفتار

مصر میں چھینے گئے ساڑھے تین لاکھ یورو واپس مل گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصری سیکیورٹی حکام نے ایک سعودی سیاح خاتون سے تین لاکھ چالیس ہزار یورو کی رقم ہتھیانے والے دو غیر ملکیوں کو گرفتار کر کے بٹوری گئی رقم برآمد کر لی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق انٹرنیٹ پرایک ویڈیو فوٹیج تیزی سے مقبول ہو رہی ہے جس میں ایک سعودی خاتون کا کہنا ہے کہ کچھ عرصہ قبل وہ سرمایہ کاری اور سیاحت کی غرض سے مصر گئی، جہاں دو سیاہ فام افراد نے خود کو سوڈانی سفارتکار ظاہر کر کے اسے کہا کہ وہ اس کے پاس موجود یورو کو نہایت مناسب نرخوں پر مصری کرنسی میں تبدیل کر کے دلا سکتے ہیں۔

بہلانے پھسلانے پر سعودی خاتون غلطی سے ان کے ہھتے چڑھ گئی اور تین لاکھ چالیس ہزار یورو کی بھاری رقم انہیں دے بیٹھی۔ نو سر باز رقم لے کر غائب ہو گئے۔ جب دو تین دن گذرے اور انہوں نے کوئی رابطہ نہ کیا تو خاتون کو تشویش ہوئی اور اس نے پولیس کو ساری صورت حال سےآگاہ کیا۔ پولیس نے کارروائی کرکے دونوں نو سر بازوں کو حراست میں لے کر خاتون سے ہتھیائی گئی رقم اسے واپس دلا دی۔