.

سعودی عرب :کار حادثے میں ملوث مذہبی پولیس اہلکار بری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں حکام نے دو نوجوان بھائیوں کی کار کا پیچھا کرنے کے واقعے میں ملوث محکمہ امر بالمعروف و نہی عن المنکر ( المعروف مذہبی پولیس) کے چھے اہلکاروں کو بری کردیا ہے۔

ان پولیس اہلکاروں نے سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر ان دونوں بھائیوں کی کار کا پیچھا کیا تھا ور وہ تیز رفتاری کے باعث ان سے بے قابو ہوکر ایک پل سے نیچے گر گئی تھی۔اس حادثے میں کار سوار دونوں بھائی مارے گئے تھے۔ان کی عمریں بائیس اور چوبیس سال تھیں۔

اس واقعہ کے الزام میں پیچھا کرنے والے پولیس اہلکاروں پر جھوٹ بولنے ،جعل سازی اور گمراہ کن معلومات فراہم کرنے کے الزام میں مقدمہ قائم کیا گیا تھا۔حادثے کا شکار متوفیوں کے ایک اور بھائی کا کہنا ہے کہ ان سے کہا گیا ہے کہ وہ خاندان کی حیثیت سے پولیس اہلکاروں کی واقعے میں بریت کو چیلنج نہیں کرسکتے ہیں کیونکہ مذکورہ بالا الزامات سرکاری حقوق کے زمرے میں آتے ہیں۔