.

اردن: شہزادہ زید یو این حقوق کمیشن کے سربراہ مقرر

عرب دنیا سے اس منصب پر فائز ہونے والے پہلے سفارتکار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اردن کے شہزادہ زید الحسین جو ایک نامور سفارتکار اور انصاف کے فروغ کے لیے بین الاقوامی شہرت رکھتے ہیں، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے شعبے کے سربراہ بن گئے ہیں۔

وہ مسلم اور عرب دنیا سے اس سب سے بڑے عالمی انسانی حقوق کے ادارے کے پہلے سربراہ ہوں گے۔ ان کا تقرر پیر اور منگل کی درمیانی شب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔

جنرل اسمبلی کے 193 ارکان نے اس وقت زبردست خوشی کا اظہار کیا جب شہزادہ زید الحسین کا نام اس منصب کے لیے ڈکلئیر کیا گیا۔ ان کا نام بان کی مون سیکرٹری جنرل کی طرف سے نامزد ہوا تھا۔ زید الحسین ان دنون اقوام متحدہ کے لیے اردن کے سفیر ہیں۔

اقوام متحدہ کے کمیشن برائے انسانی حقوق کی ہائی کمشنر ناوی پیلے نے اس موقع پر زید الحسین کی تحسین کی اور ان کی بہترین کامیابی کے لیے دعا کی۔ زید الحسین اس عہدے پر چار سال کے لیے فائز رہیں گے ۔ اقوام متحدہ نے یہ عہدہ 1993 میں تخلیق کیا تھا۔

اپنی نئی ذمہ داری کے حوالے سے زید الحسین نے کہا '' میں ایشیا اور مسلم عرب دنیا سے تعلق رکھتا ہوں، اس سے اس اہم عالمی ادارے کی ایشیا میں انسانی حقوق کے حوالے سے کمٹمنٹ کا اظہار ہوتا ہے۔