.

محمد ولد عبدالعزيز موریتانیہ کے دوبارہ صدر منتخب

صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ ٹرن آوٹ 56 فیصد سے زائد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

موریتانیہ کے رہنما محمد ولد عبدالعزيز نے بھاری اکثریت سے صدارتی انتخاب جیت لیا ہے۔ انہوں نے مجموعی طور پر 89۔81 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں۔

محمد ولد عبدالعزيز کے سیاسی مخالفین نے صدارتی انتخابی عمل کا بائیکاٹ کر رکھا تھا۔ اپوزیشن رہنماوں کے مطابق صدارتی انتخاب محض ایک دھوکا اور فریب تھے۔

ان کے واحد مد مقابل بيرام ولد اعبيدی بنسبہ نے صرف آٹھ فیصد سے زائد ووٹ حاصل کیے ہیں۔ موریتانیہ نے صدارتی انتخابی نتائج کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

نتائج کے باضابطہ اعلان کے مطابق مجموعی ٹرن آوٹ 56 اعشاریہ چھیالیس فیصد رہا ہے۔ محمد ولد عبدالعزيز آئندہ چند دن میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔