شہزادہ خالد بن بندر سعودی انٹیلی جنس کے نئے سربراہ مقرر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے شہزادہ خالد بن بندر بن عبدالعزیز کو جنرل انٹیلی جنس کا نیا چیف مقرر کیا ہے جبکہ شہزادہ بندر بن سلطان کو خادم الحرمین الشریفین کے مشیر، خصوصی ایلچی اور نیشنل ڈیفنس فورس کے سیکرٹری کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ریاض میں شاہی محل سے شاہ عبداللہ کی جانب سے حالیہ تقرریوں کے بارے میں ایک فرمان میں واضح کیا گیا ہے کہ شہزادہ خالد بن بندر بن عبدالعزیز کو انٹیلی جنس چیف بنایا گیا ہے۔

شاہی فرمان میں کہا گیا ہے سعودی دستور مجریہ 1412ھ کے آرٹیکل 58 کے تحت تمام متعلقہ محکموں کو اس نئی تقرری کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے۔ فرمان کی روشنی میں شہزادہ خالد بن بندر کو جنرل انٹیلی جنس چیف کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔ انہیں وزیر کے اختیارات اور پروٹوکول حاصل ہو گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں