مجھے دنیا کی سب سے رسوا خاتون بنایا گیا: مونیکا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

سابق امریکی صدر بل کلنٹن کی مبینہ معشوقہ اور وائٹ ہاؤس کی سابق ملازمہ مونیکا لیونسکی نے کہا ہے کہ مجھے دنیا کی تمام خواتین سے زیادہ ذلیل اور رسوا کیا گیا۔ ان کا اشارہ سابق صدر کے ساتھ معاشقہ اسکینڈل کو عالمی سطح پر اچھالنے اور اس کے نتیجے میں ہونے والی جگ ہنسائی کی جانب تھا۔

خیال رہے کہ سنہ 1998ء کے عشرے میں بل کلنٹن امریکا کے صدر تھے۔ منصب صدارت کے دوران ان کا مونیکا کے ساتھ معاشقے کا اسکینڈل سامنے آیا جس کے نتیجے میں خود کلنٹن کی سیاسی ساکھ بھی بری طرح متاثر ہوئی اور وہ دوسرے مرحلے میں صدارتی انتخابات کی دوڑ سے باہر ہو گئے تھے۔

نیشنل جیوگرافک چینل کے ایک دستاویزی پروگرام کے لیے دیے گئے انٹرویو میں مونیکا نے کہا کہ اسے دنیا کی دیگر عورتوں سے زیادہ تذلیل کا نشانہ بنایا گیا۔ اس سے قبل وہ امریکی ٹی وی "این بی سی" کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بھی یہی بات کہہ چکی ہیں۔

مونیکا نے مزید کہا کہ "معاشقہ اسکینڈل کی آڑ میں مجھے دنیا بھر میں رسوا کیا گیا۔ مجھے ایک نالائق، طوائف اور نکمی خاتون کے روپ میں پیش کیا گیا، جس کے نتیجے میں مجھے ملازمت سے بھی نکال دیا گیا۔ یہ صورت حال نہایت دردناک تھی"۔

مونیکا لیونسکی نے وائٹ ہاؤس کے سابق اسپیشل پراسیکیوٹر کینتھ اسٹار کی جانب سے تیار کردہ اسکینڈل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سنہ 1998ء میں کینتھ اسٹار نے جو رپورٹ مرتب کیی تھی اس میں ایسی باتیں بیان کی گئیں جو نہایت تکلیف دہ تھیں اور یہ میری زندگی کے نہایت بدترین ایام تھے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ میں زندگی میں کئی افسوناک واقعات دیکھے مگر سنہ 1998ء میں جن حالات سے یکے بعد دیگرے پالا پڑا اس نے ماضی کی تلخ یادیں بھی بھلا دیں۔

اسکینڈل کے منظر عام پر آنے کے بعد مونیکا لیونسکی کئی ماہ تک پس پردہ چلی گئی تھیں۔ معاشقہ اسکینڈل سامنے آنے کے بعد خاتون اول ہیلری کلنٹن نے اپنے ایک مضمون میں مونیکا کو "نرگسی کارٹونی شخصیت" قرار دیا تھا۔

مونیکا کی روپوشی کے باوجود امریکی سیاست اور میڈیا میں اس کے چرچے ہوتے رہے ہیں۔ گذشتہ ماہ مونیکا نے"وینٹی فیر" جریدے میں شائع مضمون میں گئے دنوں کے بارے میں لکھا تھا کہ "وائٹ ہاؤس میں ملازمت کے آخری ایام میرے لیے نہایت رسوا کن تھے۔ مجھے اپنے ساتھ پیش آئے حادثے پر گہرا دکھ ہے"۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں