.

امریکا: داعش کی حامی خاتون گرفتار

خاتون امریکا میں فوجی تربیت کے بعد شام جانا چاہتی تھی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی وفاقی حکام نے داعش کی حامی کلونے نام کی خاتون کو حراست میں لے لیا ہے۔ خاتون پر داعش کو مدد دینے اور امریکا کے خلاف سازش میں حصہ لینے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

گرفتار کی گئی خاتون کے حوالے سے کولوریڈو کی امریکی ڈسٹرکٹ کورٹ میں دائر کردہ درخواست میں داعش کو ایک غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دیا گیا۔ دستاویزات کے مطابق اس گروپ نے خود کو اسی ہفتے کے اختتام پر اسلامی ریاست کا نام دیا ہے۔

خاتون نے کہا '' اس کی ایک شخص سے ملاقات ہوئی تھی، جسے شریک سازش بتایا گیا ہے۔ اس شخص کا عدالتی دستاویزات میں صرف وائی ایم کے نام سے حوالہ دیا گیا ہے۔

ان دونوں پر الزام ہے کہ یہ دونوں اسلامی نظریات رکھتے ہیں اور غیر مسلموں پر حملوں کے لیے کوشاں تھے۔ وائی ایم نے خاتون کو بتایا تھا کہ وہ داعش کا رکن ہے۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کلونے نے وائی ایم سے ملنے کے لیے ترکی کے راستے شام جانے کی منصوبہ بندی کی اور اس سے پہلے امریکا میں ہی فوجی تربیت پائی اور اسلحہ استعمال کرنا سیکھا تھا۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق کلونے نے فوجی تربیت صرف اس لیے حاصل کی کہ وہ داعش کے جنگجووں کو مدد دے سکے۔