برطانیہ: گرفتاری کی خبریں احمقانہ ہیں:، باکسر عامر خان

مبینہ طور پر گرفتاری دو افراد کو زدوکوب کرنے پر ہوئی تھی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

عالمی شہرت یافتہ مسلمان باکسر اور برطانوی شہری عامر خان کو گذشتہ روز دو افراد کی پٹائی کرنے کے شبے میں مبینہ حراست میں لیا گیا تھا۔ عامر خان نے ان خبروں کی تردید کر دی ہے۔

برطانوی پولیس نے جمعہ کو علی الصباح ایک شخص کو گرفتار کیا جسے میڈیا نے عامر خان بتایا ، تاہم ابھی یہ تصدیق نہیں ہو سکی کہ دو افراد کو زدو کوب کرنے والا عامر خان ہی تھا یا کوئی اور تھا۔ دوسری جانب مانچسٹر پولیس نے بھی اس امر کی تصدیق کی نہیں کی کہ اس نے عامر خان کو ہی گرفتار کیا ہے یا کسی اور شخص کو۔

پولیس کے جاری کیے گئے بیان کے مطابق چار جولائی کو ڈیڑھ بجے شب سے ذرا پہلے پولیس کو رپورٹ ملی کہ بولٹن کے علاقے میں کسی نے دو افراد کو زدوکوب کیا ہے۔

پولیس نے موقع پر جاکر 19 سالہ دو افراد کو زدو کوب حالت میں دیکھا، لیکن ان کو زیادہ زخم نہ آئے تھے۔ اس زدو کوب کیے جانے کے واقعے کے شبہے میں پولیس نے 27 سالہ شخص کو گرفتار کر لیا ۔ جس نے بعد میں جولائی کے وسط تک اپنی ضمات کرا لی ہے۔

بعد ازاں سوشل میڈیا پر آنے والی خبروں کے بارے میں عامر خان نے ٹویٹ کر کے کہا '' اس حوالے سے جو کچھ سامنے لایا گیا ہے اور جو آپ نے میڈیا میں پڑھا ہے سب احمقانہ ہے اس پر یقین نہ کریں میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ موجود ہوں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں