.

حوثیوں کی پیش قدمی روکنے کے لئے یمنی طیاروں کی بمباری

عمران شہر میں یمنی فوج اور حوثیوں کے درمیان جھڑپیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن سے 'العربیہ' کے نامہ نگار نے اپنے مراسلے میں بتایا ہے کہ یمنی فضائیہ نے حکومت کے خلاف برسر پیکار حوثی باغیوں پر فضائی حملے کئے ہیں۔ ان کارروائی کا مقصد باغیوں کو عمران شہر کے مرکز تک پیش قدمی سے روکنا ہے۔

گذشتہ رات عمران شہر کے شمال اور شمال مغرب میں یمنی فوج اور حوثیوں کے درمیان جھڑپوں کا دوبارہ آغاز ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق شہر کی مختلف کالونیوں پر ہاون راکٹ گرے جس سے متعدد افراد زخمی ہوئے جبکہ کئی مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔