لیبی دارلحکومت سے تین یورپی شہری 'اغوا'

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

لیبیا کے ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا ہے کہ ملک میں ایک اطالوی تعمیراتی کمپنی کے لئے کام کرنے والے تین یورپی شہریوں کو ممکنہ طور پر اغوا کر لیا گیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی 'رایئٹرز' نے مقامی کونسل کے ایک عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ 'اٹلی، مقدونیہ اور بوسنیا سے تعلق رکھنے والے انجینئروں کی گاڑی طرابلس کے مغربی قصبے زوارہ سے ملی ہے۔'

عہدیدار کے مطابق 'انجینئروں کا پتا نہیں چل رہا ہمیں شک ہے کہ انہیں اغوا کر لیا گیا ہے۔ واقعے کی مزید تفصیلات فوری طور پر نہیں مل سکیں۔'

سنہ 2011ء میں معمر قذافی کی اقتدار سے بیدخلی کے بعد سے لیبیا میں غیر ملکی شہریوں اور سفارتکاروں کے اغوا کے واقعات میں بہت زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

لیبیا کی پارلیمنٹ اور حکومت ملک میں خوف پھیلانے والی ملیشیاوں کو قابو کرنے میں ناکام چلے آ رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں