.

مسجد حرام میں مذہبی پولیس کی 300 خواتین اہلکار تعینات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے محکمہ امر بالمعروف و نہی عن المنکر المعروف مذہبی پولیس نے تین سو خواتین پر مشتمل ایک دستہ تیار کیا ہے جو مسجد حرام میں خواتین اجتماعات کی نگرانی کریں گی۔

یہ خواتین شفٹوں میں خدمات سر انجام دیں گی۔ وہ مسجد حرام میں آنے والی خواتین زائرین کو قواعدا و ضوابط پر خیال رکھنے کی تعلیم دیں گی۔ نیز مذہبی پولیس کی یہ اہلکار خواتین زائرین کو مطاف کے علاقے میں رش کم سے کم کرنے کی تعلیم دیں گی۔

محکمہ امر بالمعروف و نہی عن المنکر کی یہ اہلکار خواتین زائرین میں مذہبی کتابیں بھی مفت تقسیم کریں گی جن میں نماز اور مسنون دعاوں کا مجموعہ ہو گا۔