ملکہ رانیا کی یتیم بچوں کے اعزاز میں دعوت افطار

شاہی محل میں ملکہ بچوں میں گھل مل گئیں، خود تواضع کی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اردن کی ملکہ رانیا نے یتیم بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے تقریب افطار کا اہتمام کیا تاکہ رمضان کی خوشیوں اور برکتوں میں یتیم بچوں کو بھی شرکت کا موقع فراہم ہو سکے۔

ملکہ رانیہ کی طرف سے اس تقریب افطار کا اہتمام شاہی محل میں میں کیا گیا، جس میں بچوں اور بچیوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ جبکہ ملکہ نے بطور میزبان بچوں کی ماکولات و مشروبات سے تواضع کی۔

اس موقع پر ملکہ رانیا یتیم بچوں کے ساتھ گھل مل گئیں۔ بتایا گیا ہے ان بچوں کو وزارت سماجی ترقی کے زیر اہتمام چلنے والے مختلف یتیم خانوں سے بلایا گیا تھا۔

ملکہ رانیا نے اس دوران مہمان بچوں کی ضرورتوں، ان کی تعلیم اور ان کی رہائش کے حوالے سے انہیں فراہم کردہ سہولتیں کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ تقریب افطار میں شاہی محل کے اعلی حکام کے علاوہ وزیر سماجی ترقی نے بھی شرکت کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں