متحدہ عرب امارات میں تین مبینہ قطری جاسوس گرفتار

یواے ای کی سرزمین پر سراغرسانی کی سرگرمیوں پر تینوں سے پوچھ تاچھ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

متحدہ عرب امارات میں حکام نے تین قطری شہریوں کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے اور ان سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔

اماراتی اخبار الخلیج نے قطری روزنامے العرب میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کی بنیاد پر بتایا ہے کہ ان تینوں کو یو اے ای کے دارالحکومت ابوظہبی میں گرفتار کیا گیا ہے اور انھیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

مذکورہ اخبار کی رپورٹ کے مطابق ''یہ تینوں افراد قطری انٹیلی جنس کے اہلکار تھے اور یو اے ای کی سرزمین پر سراغرسانی کا کام کر رہے تھے ۔ اب گرفتاری کے بعد ان سے تحقیقات کی جارہی ہے''۔

واضح رہے کہ قطر اور اس کی پڑوسی تین خلیجی ریاستوں سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات اور بحرین کے تعلقات میں سرد مہری پائی جاتی ہے اور مارچ میں ان تینوں ممالک نے دوحہ میں تعینات اپنے سفیروں کو واپس بلا لیا تھا۔

ان تینوں ممالک نے قطر پر اپنے داخلی امور میں مداخلت اور اخوان المسلمون کی حمایت کا الزام عاید کیا تھا۔اخوان المسلمون کو مصر نے گذشتہ سال دسمبر میں دہشت گرد تنظیم قراردے دیا تھا اور اس کے بعد سعودی عرب نے بھی اخوان کو دہشت گرد قرار دے دیا تھا اور اب اس جماعت کے وابستگان کے خلاف مصر کے علاوہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے اور اس کے سیکڑوں کارکنان کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں